ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بولے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان ، اسٹاک محدود ہواتو ہمیں کسان مخالف کہا جائے گا

پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بولے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان ، اسٹاک محدود ہواتو ہمیں کسان مخالف کہا جائے گا

Tue, 24 Sep 2019 19:01:40    S.O. News Service

نئی دہلی،24/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا ہے کہ ہم اب اسٹاک محدود نہیں لگا سکتے، کیونکہ ابھی مہاراشٹر میں الیکشن ہے، ایسے میں ہمیں کسان مخالف کہا جائے گا۔پاسوان نے کہاکہ میں خوراک وزیر اور صارفین معاملات کا وزیر بھی ہوں۔مجھے کسانوں کے بارے میں بھی سوچنا ہے۔مہاراشٹر میں انتخابات ہیں۔اگر اب اسٹاک محدود لگائیں گے تو کہا جائے گا کہ یہ کسان مخالف قدم ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں سے کہیں گے کہ ہمارے پاس سارے ہتھیار ہیں۔ہمارے پاس 35 ہزار ٹن پیاز کااسٹاک ہے۔جو بھی ریاست این اے ایف ای ڈی سے پیاز کا اسٹاک لینا چاہتے ہیں، وہ سستی قیمت پر لے سکتے ہیں۔ستمبر سے نومبر کا مہینہ خطرناک ہوتا ہے۔کئی ریاستوں میں سیلاب ہے، جس کی وجہ سے پیاز کا ٹرانسپورٹ متاثر ہو رہا ہے۔بتا دیں قومی دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں پیاز کا خوردہ قیمت 70 سے 80 روپے فی کلو گرام کی اونچائی پر پہنچ چکی ہے۔اتوار کو خبر آئی تھی کہ مرکزی حکومت پیاز تاجروں کے اسٹوریج کی حد مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ریاستوں میں شدید بارش کی وجہ سے درآمدات متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اچھال آیا ہے۔صارفین امور کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں گزشتہ ہفتے پیاز کی خوردہ قیمت 57 روپے کلو رہی۔وہیں ممبئی میں یہ 56 روپے، کولکاتہ میں 48 روپے اور چنئی میں 34 روپے کلو تھی۔گروگرام اور جموں میں پیاز 60 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر تک پیاز کے خوردہ دام 70 سے 80 روپے کلو پر پہنچ گئے۔اس سے گزشتہ ہفتے یہ 50 سے 60 روپے کلو تھے۔مرکزی حکومت نے پیاز کی درآمدات بڑھانے کے لئے کئی اقدامات ہیں۔اس کے باوجود پیاز کے دام بڑھ رہے ہیں۔ وہیں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت راشن کی دکانوں اور موبائل وینو کے ذریعے سستی شرح پر پیاز فروخت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پیاز کی خریداری کر رہی ہے اور اس سستے داموں میں فروخت کرے گی۔ 


Share: